Sunday, September 8, 2024

پاکستان نے لڑاکا طیارے موٹروے سے کیا اڑائے بھارتی  پردھان منتری کا کیرالہ میں حلق خشک ہونے لگا

پاکستان نے لڑاکا طیارے موٹروے سے کیا اڑائے بھارتی  پردھان منتری کا کیرالہ میں حلق خشک ہونے لگا
September 24, 2016
لاہور(92نیوز)پاکستان نے اپنے لڑاکا طیارے موٹروے سے  کیا اڑائے کہ بھارتی وزیر اعظم کے سارے کس بل نکل گئے۔ کل تک پاکستان پر حملے رٹ لگانے والے نریندر مودی کا کیرالہ کے جلسہ عام میں بار بار حلق خشک ہوتا رہا اور پسینے چھوٹتے رہے۔ تفصیلات کےمطابق کیرالہ کے جلسہ عام میں بھارتی وزیر اعظم مودی جی کے من میں نہ جانے کون سا چور اور اعصاب پر کیا خوف سوار تھا  کہ تقریر کے دوران بار بار ان کا حلق خشک ہوتا رہا جسے وہ   پانی کے گھونٹ انڈیل کر تر کرتے رہے۔ اور گلے میں لٹکے ’’صافے‘‘ کی مدد سے بار بار پسینہ بھی پونچھتے رہے۔ بھارتی وزیر اعظم نے مجموعی طور پر پانچ بار اپنا پسینہ صاف کیا اور دو بار پانی پیا۔ کہنے والے تو یہاں تک کہتے ہیں کہ مودی جی نے تقریر کرنے سے پہلے بھی کئی بار پانی پیا تھا۔ باخبر حلقوں کا تو یہاں تک بھی کہنا ہے کہ راشٹریہ سیوک سنگھ کے تھنک ٹینک نے تو پردھان منتری جی کو خاصی سخت تقریر لکھ کر دی تھی لیکن بولتے سمے مودی جی کے سر پر  نہ جانے کونسا خوف سوار ہوا کہ آر ایس ایس کی لکھی ہوئی تقریر پڑھنے کی ہمت ہی نہ پڑی۔ نیتا جی  آپ کو تو اپنے ’’پڑمانو‘‘ بم پر بڑا مان تھا  ایسا کیا ہوا کہ ہمارے شاہینوں کی ایک ہی دھاڑ سے سب ہَوا ہو گیا۔