Friday, April 19, 2024

پاکستان نے قرض کے لئے آئی ایم ایف کی شرائط مان لیں

پاکستان نے قرض کے لئے آئی ایم ایف کی شرائط مان لیں
May 8, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان نے قرض کے لئے آئی ایم ایف کی شرائط مان لیں۔ شرائط میں بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھانا، روپے کی قدر کا مارکیٹ میں تعین اورٹیکسوں میں اضافہ شامل ہے۔ حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات حتمی مراحل میں داخل ہوگئے۔ فریقین کے درمیان کئی اہم معاملات پر اتفاق ہو گیا۔ حکومتی مذاکراتی ٹیم نے آئی ایم ایف کو بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کی یقین دہانی کرا دی۔ صارفین کی جیب سے تین سال میں 340 ارب روپے نکالے جائیں گے۔ حکومت نیپرا کو بجلی کی قیمت کے تعین کے لیے خودمختار بنانے کے لیے بھی رضامند ہو گئی، چھوٹے صارفین کے سوا سب کے لئے سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ ہو گیا۔ صنعتی صارفین میں صرف ایکسپورٹ انڈسٹری کو محدود سبسڈی دی جائے گی۔ اوگرا گیس کے نرخ کا تعین کرنے کے معاملے میں خود مختار ہو گی۔ فریقین کے درمیان ایمنسٹی اسکیم پر پہلے ہی اتفاق ہو چکا ہے۔ روپے کی قدر مارکیٹ متعین کرے گی ۔3 سال میں ٹیکسوں میں کم از کم 500 ارب روپے کا اضافہ کیا جائے گا۔ حکومت کسی شعبے کو ٹیکس چھوٹ یا مالی سبسڈی نہیں دے گی۔