Thursday, May 9, 2024

پاکستان نے فیٹف کی 40 میں سے 31 شرائط پر عملدرآمد مکمل کردیا، حماد اظہر

پاکستان نے فیٹف کی 40 میں سے 31 شرائط پر عملدرآمد مکمل کردیا، حماد اظہر
June 4, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر توانائی حماد اظہرنے کہا، پاکستان نے فیٹف کی 40 میں سے 31 شرائط پر عملدرآمد مکمل کردیا۔

حماد اظہر نے ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ پاکستان ان شرائط پر ایشیاء پیسفک گروپ کی شرائط سے الگ عملدرآمد کر رہا ہے ، پاکستان کے دو سال میں 20 شرائط پر عملدرآمد کی فیٹف کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ، دو سال میں 14 وفاقی اور 3 صوبائی قوانین پر قانون سازی ہوئی اور قواعد و ضوابط کا اطلاق کیا گیا، یہ سب 20 سے زائد وفاقی وزارتوں اور اداروں کی کوششوں سے ممکن ہوا۔