Sunday, May 12, 2024

پاکستان نے غیر ملکی افواج کو انخلا کے لئے تعاون فراہم کیا، شاہ محمود قریشی

پاکستان نے غیر ملکی افواج کو انخلا کے لئے تعاون فراہم کیا، شاہ محمود قریشی
August 18, 2021 ویب ڈیسک

ملتان (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے پاکستان نے غیر ملکی افواج کو انخلا کے لئے تعاون فراہم کیا۔

شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا طالبان کی جانب سے عام معافی کا اعلان خوش آئند ہے۔ افغانستان میں زندگی معمول کی طرف آ رہی ہے ۔ چین کے وزیر خارجہ سے تفصیلی گفتگو ہوئی ہے ۔ عاشورہ کے بعد ایران جاؤں گا۔ ازبکستان، ترکمانستان ، تاجکستان کا بھی دورہ کروں گا۔

 انہوں نے کہا اشرف غنی کی حکومت پراپیگنڈہ کر رہی تھی ۔ افغانستان میں عبوری حکوت کے لئے مشاورت ہو رہی ہے۔