Thursday, April 18, 2024

پاکستان نے غوری میزائل نظام کا کامیاب تربیتی تجربہ کرلیا

پاکستان نے غوری میزائل نظام کا کامیاب تربیتی تجربہ کرلیا
October 8, 2018
راولپنڈی ( 92 نیوز) پاکستان نے غوری میزائل نظام کا کامیاب تربیتی تجربہ کرلیا، آئی ایس پی آر کے مطابق غوری میزائل 1300 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے، روایتی اور جوہری ہتھیار لے جانے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ ترجمان پاک افواج کے مطابق ميزائل تجربہ آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ نے کیا، تجربے کا مقصد آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل اور تکنیکی تیاریوں اور مہارت کاجائزہ لينا تھا، آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان خطے میں امن و استحکام کی خاطر کم سے کم مستند دفاعی صلاحیت برقرار رکھے گا ۔ کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل میاں محمد ہلال حسین نے میزائل تجربہ کا مشاہدہ کیا، اس موقع پر چیئرمین نیسکام ڈاکٹر نبیل حیات ملک، چیئرمین کے آر ایل طاہر اکرام، سٹریٹیجک فورس کمانڈ کے افسران، سائنسدان اور انجنئیرز بھی موجود تھے۔ سویلین اور فوجی قیادت نے غوری میزائل کے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی ہے ۔