Thursday, April 25, 2024

پاکستان نے عالمی سطح پرمودی حکومت کا اصل چہرہ دنیا کو کیا دکھایا

پاکستان نے عالمی سطح پرمودی حکومت کا اصل چہرہ دنیا کو کیا دکھایا
September 15, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان نے عالمی سطح پرمودی حکومت کا اصل چہرہ دنیا کو کیا دکھایا، بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سٹھیا گئے اور ٹویٹر پر جھوٹ بولنا شروع کر دیا۔ دنیا کے سب سے بڑے جمہوری ملک ہونے کے دعوے دار بھارت میں اقلیتوں پر زندگی تنگ ہو چکی ہے ، آپ  سلیم اللہ ہوں یا مائیکل، دھرمیندر سنگھ ہوں یا ہندوؤں کی نچلی ذات سے تعلق رکھنے والے دلت،بھارت میں  زندگی جہنم بن گئی ہے ۔ بھارت کے مسلمان 6 دسمبر 1992 کا دن کیسے بھول سکتے ہیں جب راج ناتھ سنگھ کی جماعت نے دوسرے انتہاء پسند ہندوؤں کے ساتھ مل کر ایودھیا میں بابری مسجد کو شہید کیا تھا اور جس پر انصاف کے لیے مسلمان آج بھی راہ دیکھ رہے ہیں۔ راج ناتھ سنگھ کو 2002 کے گجرات فسادات  یاد نہیں  جب ان کے وزیر اعظم نریندر مودی، جو اس وقت گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے، کی زیر نگرانی ہزاروں مسلمانوں کا قتل عام ہوا تھا۔ لوگوں کو کاٹا گیا تھا، جلایا گیا تھا، ان کی املاک تباہ کی گئیں، ان کی عزتیں پامال کی گئیں،صرف اس لیے  کیونکہ وہ مسلمان تھے۔ یہ بھارت ہی تھا جہاں 2007 میں سمجھوتہ ایکسپریس کو انتہاء پسندوں نے نشانہ بنایا اور 70 لوگ ان کی بربریت کی بھینٹ چڑھے۔ راج ناتھ صاحب یہ آپ کے دور حکومت کے واقعات ہی ہیں جن میں درجنوں مسلمانوں کو گاو رکھشا کے نام پر مارا گیا ہے۔ ہجوم کے ہاتھوں مسلمانوں کا قتل آج کے بھارت میں ایک معمول بن گیا ہے۔ راج ناتھ صاحب آپ کو 1984 نہیں بھولنا چاہیے جب پندرہ ہزار سے زیادہ سکھ ہندو انتہا پسندی کی بھینٹ چڑھے۔ سکھوں کے مقدس مقام گولڈن ٹیمپل کو بھی بھارتی فوج نے ہی تاراج کیا تھا۔ یہ بھارت ہی ہے جہاں ہندو ہونے کے باوجود دلتوں کو انسان نہیں سمجھا جاتا۔ ان پر زندگی کے سب دروازے بند ہیں۔ ان کے لیے نا نوکریاں ہیں نہ سماج میں کوئی عزت۔ ان کے مندر بھی بھارتی حکام سے محفوظ نہیں ہیں جو ہندتوا کے آلہ کار بن چکے ہیں۔