Tuesday, April 23, 2024

پاکستان نے سماجی کارکن خرم پرویز کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا

پاکستان نے سماجی کارکن خرم پرویز کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا
September 27, 2016
  اسلام آباد(92نیوز)پاکستان نے مقبوضہ کشمیر  کے سماجی کارکن خرم پرویز کی فوری  رہائی  کا مطالبہ کردیا۔ دفترخارجہ کا کہناہے کہ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کے لئے اٹھنے والی آوازوں کو دبا رہا ہے۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان نے بھارت کی جانب سے سماجی کارکن خرم پرویز کی مسلسل حراست کی شدید  مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے کارکن خرم پرویز کو  16 ستمبر کو حراست میں لیا گیا۔انھیں مقبوضہ کشمیر میں کالے قوانین کی آڑ میں گرفتار کیا گیا ہے ۔عدالتی احکامات کے باوجود خرم پرویز غیر قانونی حراست میں ہیں۔  بھارت نے سماجی کارکن کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں شرکت سے بھی روکا ہے ۔ پاکستان نے مطالبہ کیا کہ بھارت خرم پرویز کو فوری طور پر رہا کرے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا ہے کہ  بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کے لئے اٹھنے والی آوازوں کو دبا رہا ہے۔ بھارت کی جانب سے کشمیر میں بدترین ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے۔