Friday, May 17, 2024

پاکستان نے سلامتی کونسل کی مستقل نشستوں میں توسیع ، ویٹو کا حق دینے کی پرزور مخالفت کر دی

پاکستان نے سلامتی کونسل کی مستقل نشستوں میں توسیع ، ویٹو کا حق دینے کی پرزور مخالفت کر دی
February 17, 2021

نیو یارک (92 نیوز) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارت کا مستقل رکن بننے کا خواب چکنا چور ہو گیا۔ پاکستان نے سلامتی کونسل کی مستقل نشستوں میں توسیع اور ویٹو کا حق دینے کی پرزور مخالفت کر دی۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے دوسرے بین الحکومتی مذاکرات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل میں مزید مستقل ارکان عدم مساوات، غیر فعالیت کی وجہ ہوں گے۔ پاکستان سمجھتا ہے کہ مسئلہ کبھی حل کا پیش خیمہ نہیں ہو سکتا۔ مستقل رکنیت خودمختاری، مساوات، جمہوریت، نمائندگی اور احتساب کے بنیادی اصولوں سے متصادم ہے۔

انھوں نے کہا کہ غیر مستقل نشستوں میں توسیع سے ہی جامع اصلاحات ممکن ہیں۔ سلامتی کونسل اصلاحات کے عمل میں پیشرفت چاہتے ہیں۔ بین الحکومتی کانٹے دار مباحثوں سے حل کی جانب بڑھا جا سکتا ہے۔

پاکستانی مستقل مندوب کا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات کو بذریعہ باوقار مشاورت، باہمی مطابقت، جدت پر مبنی سمجھوتے پر آگے بڑھانا ہو گا۔ دھونس اور جبر کے ذریعے اصلاحات کے عمل کو پٹڑی سے نہیں اتارا جا سکتا۔