Monday, May 20, 2024

پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئےپندرہ رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا

پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئےپندرہ رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا
October 6, 2017

لاہور (92 نیوز) پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئےپندرہ رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کپتان سرفراز احمد اور ہیڈکوچ مکی آرتھر سے مشاورت کے بعد ٹیم کا اعلان کیا۔
اظہر علی کی علاوہ چیمینز ٹرافی کی فاتح ٹیم برقرار رکھی گئی ہے اظہرعلی کو گھٹنے کی انجری ی وجہ سے آرام دیا گیا اور ان کی جگہ امام ا لحق کو شامل کیا گیا۔
اسکواڈ میں احمد شہزاد .فخر زمان.محمد حفیظ.بابر اعظم.شعیب ملک. سرفراز احمد شامل ہیں جبکہ عماد وسیم.شاداب خان.فہیم اشرف.حسن علی.محمد عامر.رومان رئیس.جنید خان.حارث سہیل اور امام الحق بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک میں اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے امام الحق کو ٹیم میں شامل کیا گیاہے۔ پاکستان ٹیم سری لنکا کے خلاف پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی جو 13 اکتوبر سے یو اے ای میں شروع ہو گی۔