Friday, March 29, 2024

پاکستان نے سری لنکا کو 255 رنز پر محدود کر دیا، محمد حفیظ نے 4 وکٹیں حاصل کیں

پاکستان نے سری لنکا کو 255 رنز پر محدود کر دیا، محمد حفیظ نے 4 وکٹیں حاصل کیں
July 11, 2015
لاہور (92نیوز) سری لنکن ٹیم پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر دو سو پچپن رنز بنا سکی۔ محمد حفیظ نے چار وکٹیں حاصل کیں، محمد رضوان نے شاندار فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین کیچ لئے۔ سری لنکا کی پہلی وکٹ چوالیس کے اسکور پر گری، کوشل پریرا چھبیس رنز بنا کر حفیظ کا شکار بنے۔ انور علی نے وکٹ کیپر سرفراز احمد کے ذریعے تھری مانے کو گھر بھیجا، وہ تئیس رنز بنا سکے۔ اپل تھارنگا بیس رنز بنا کر محمد حفیظ کا دوسرا شکار بنے جبکہ دلشان کو بھی محمد حفیظ نے بولڈ کیا ۔ کپتان اینجلو میتھیوز اڑتیس رنز بنا کر یاسر شاہ کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔ تشارا پریرا کی وکٹ بھی حفیظ کے حصے میں آئی جب کہ سری وردنے اور پراسنا کو راحت علی نے آوٹ کیا۔ دنیش چندی مل پینسٹھ رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔