Wednesday, April 24, 2024

پاکستان نے سری لنکا کو 135 رنز سے ہرا دیا !!! سرفراز احمد مین آف دی میچ !! یاسرشاہ کی 4 وکٹیں

پاکستان نے سری لنکا کو 135 رنز سے ہرا دیا !!! سرفراز احمد مین آف دی میچ !! یاسرشاہ کی 4 وکٹیں
July 20, 2015
لاہور (92نیوز) پاکستان نے تیسرے ون ڈے میں سری لنکا کو ایک سو پینتیس رنز سے شکست دے دی۔ پانچ میچوں کی سیریز میں گرین شرٹس کو دو ایک کی برتری حاصل ہو گئی۔ سرفراز احمد میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ تفصیلات کے مطابق گرین شرٹس نے عید الفطر کے دوسرے روز سری لنکا سے تیسرا ون ڈے جیت کر قوم کی خوشیوں کو دو بالا کر دیا۔ کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔ میدان میں آنے والے تمام 6 بلے بازوں نے پینتیس سے زائد رنز سکور کیے۔ احمد شہزاد چوالیس، کپتان اظہر علی انچاس، محمد حفیظ چون، سرفراز احمد ستتر، شعیب ملک بیالیس اور محمد رضوان پینتیس رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ تین سو سترہ رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے میزبان ٹیم اکتالیس اعشاریہ ایک اوورز میں ایک سو اکیاسی رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ تھریمانے کے چھپن رنز کے سوا کوئی دوسرا کھلاڑی بیس سے زائد رنز نہ بنا سکا۔ یاسرشاہ چار وکٹوں کے ساتھ پاکستان کے سب سے کامیاب باولر رہے۔ انور علی اور امداد وسیم نے دو، دو جبکہ راحت علی نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ اظہر علی نے فتح کو کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی کا نتیجہ قرار دیا۔ میچ کے مہمان خصوصی ایشین بریڈ مین ظہیر عباس نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے جبکہ ثانیہ مرزا نے سرفراز احمد کو میچ کے بہترین بیٹسمین کا ایوارڈ دیا۔