Thursday, April 25, 2024

پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا

پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا
November 25, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تجربے کا مقصد میزائل نظام کے ڈیزائن اور تکنیکی پیرامیٹرز کی جانچ تھا۔

ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج، کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی، اسٹریٹجک اداروں کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے بھی تجربے کا مشاہدہ کیا۔ نے تجربے کا مشاہدہ کیا اور سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کی۔

چیئرمین نیسکام ڈاکٹر رضا ثمر بھی میزائل تجربے کے دوران موجود تھے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے بھی کلیدی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔