Friday, April 26, 2024

پاکستان نے زمبابوے کودو ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کردیا ،مختار احمد مین آف دی سیریز قرار پائے

پاکستان نے زمبابوے کودو ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کردیا ،مختار احمد مین آف دی سیریز قرار پائے
May 24, 2015
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان نے زمبابوے کو دو ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کر دیا  مختار احمد سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے چھے سالہ وقفے کے بعد اپنی سرزمین پر سیریز جیتی تو کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ پوری قوم کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔ میچ کے بعد خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی پرویز خٹک نے مہمان ٹیم کے کپتان ایلٹن چگمبورا اور پاکستانی قائد شاہد آفریدی کو روایتی پختون کوٹی پہنائی۔ سیریز جیتنے کے بعد فاتح کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اس بات کی بہت خوشی ہے کہ دونوں میچز خیریت سے ہو گئے۔زمبابوے کی ٹیم بھی لطف اندوز ہوئی،کامیابی کا سہرا شائقین کے سر بندھاجاتا ہے۔ دونوں میچوں اور سیریز کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز پانے والے مختار احمد نے کہا کہ میں اس کامیابی پر بہت خوش ہوں میچ کے دوران بہت دباؤ تھ۔ا پاکستانیوں کے جوش و خروش اور مہمان ٹیم کے لیے محبت بھرے جذبات دنیا کے لیے پیغام ہیں کہ وہ بھی اپنے دلوں سے تمام خوف نکال کر یہاں آئیں تو انہیں بھی یہاں بے پناہ محبت ملے گی۔       ahmed   زمبابوے سے سیریز جیتنے کے بعد قومی ٹیم کو وزیر اعظم ،صدر پاکستان ،چاروں صوبائی وزرا اعلی ،گورنرز اور عمران خان سمیت قومی رہنماوں نے مبارکباد دی ہے ۔