Saturday, May 4, 2024

پاکستان نے زمبابوے کو پہلے ون ڈے میں 41 رنز سے شکست دیدی،شعیب ملک مرد میدان

 پاکستان نے زمبابوے کو پہلے ون ڈے میں 41 رنز سے شکست دیدی،شعیب ملک مرد میدان
May 27, 2015
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان نے زمبابوے کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔ پہلے میچ میں مہمان ٹیم کو 41 رنز سے ہرا دیا،شعیب ملک مردمیدان قرار پائے۔ گرین شرٹس نے مقررہ پچاس اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر تین سو پچہتر رنز بنائے۔ اظہر علی اور محمد حفیظ کے درمیان ایک سو ستر رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ ہوئی جبکہ شعیب ملک اور حارث سہیل نے تیسری وکٹ کی شراکت میں دو سو ایک رنز بنائے۔ حفیظ اور اظہر بالترتیب چھیاسی اور اناسی رنز بنا کر اٹسیا جبکہ یادگار سنچری بنانے والے شعیب ملک زمبابوے سے سیریز میں دوسری بار پینیانگرا کا شکار بنے۔ حارث سہیل نے نواسی رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ مہمان ٹیم نے تین سو چھہتر کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 334رنز بنائے۔ زمبابوے کے کپتان ایلٹن چگمبورا کے ایک سو سترہ رنز قابل دید تھے جو انہوں نے  چار چھکوں اور دس چوکوں کی مدد سے بنائے۔ ماساکازا تہتر رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ پاکستان کے وہاب ریاض تین وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بائولر رہے جبکہ انور علی اور شعیب ملک نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔