Saturday, May 18, 2024

پاکستان نے زمبابوے کو جیت کے لیے376 رنز کا ہدف دے دیا

پاکستان نے زمبابوے کو جیت کے لیے376 رنز کا ہدف دے دیا
May 26, 2015
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان نے زمبابوے کو پہلے ون ڈے میں 376رنز کا بڑا ہدف دے دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین  میچز کی سیریز کا پہلا ون ڈے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستانی کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا گرین شرٹس نے مقررہ پچاس اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 375رنز بنائے ہیں۔ پاکستانی اوپنرز اظہر علی اور محمد حفیظ نے ایک سو ستر رنز کی شراکت کرتے ہوئے ٹیم کو عمدہ آغاز فراہم کیا۔ اس کے بعد شعیب ملک اور حارث سہیل نے میدان سنبھالا اور شعیب ملک کی سنچری کی بدولت پاکستان نے 376رنز کا بڑا ٹارگٹ زمبابوے کو دے دیا ۔