Friday, April 19, 2024

پاکستان نے رتلے ہائیڈرو پاور اور کشن گنگا ہائیڈرو پراجیکٹس پر نیوٹرل ایکسپرٹس سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

پاکستان نے رتلے ہائیڈرو پاور اور کشن گنگا ہائیڈرو پراجیکٹس پر نیوٹرل ایکسپرٹس سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا
May 12, 2015
لاہور (92نیوز) پاکستان نے اپنے دریاوں پر رتلے ہائیڈرو پاور اور کشن گنگا ہائیڈرو پراجیکٹس بنانے پر بھارت کے خلاف نیو ٹرل ایکسپرٹس سے رجو ع کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ دونوں ملکو ں کے درمیان پرمننٹ کمیشن آف انڈس واٹرز فورم پر مذاکرات ناکام ہو چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارت دریائے چناب پر رتلے ہائیڈرو پاور پراجیکٹ بڑی تیزی سے بنا رہا ہے جو بگلیہار ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے 3گنا زیادہ بڑا ہے۔ رتلے پراجیکٹ 8 سو 50 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا۔ پاکستان نے اس کے ڈیزائن پر اعتراضات اٹھائے ہیں۔ پاکستان کے مطابق پراجیکٹ کا ڈیزائن انڈس واٹر ٹریٹی کی خلاف ورزی ہے ۔ وفاقی حکومت کیس کی تیاریوں کے مراحل میں ہے۔