Friday, May 3, 2024

پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بے شمار قربانیاں دیں، چین

پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بے شمار قربانیاں دیں، چین
January 2, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان مخالف ٹویٹ پر چین پاکستان کی حمایت میں کھل کر سامنے آگیا ۔  چین نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے شمار قربانیاں دیں ۔ عالمی برادری پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف شاندار کارروائیوں کا اعتراف کرے ۔  

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا عالمی برادری کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی غیر معمولی خدمات کو تسلیم کرنا چاہیے۔

گینگ شوانگ نے کہا پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دے چکا ہے اور انسداد دہشت گردی کے عالمی مقصد کیلئےاس کی خدمات غیر معمولی ہیں ۔  عالمی برادری کو انہیں تسلیم کرنا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھاچین کو خوشی ہے کہ پاکستان علاقائی سلامتی اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی غرض سے باہمی احترام کی بنیاد پر انسداد دہشت گردی سمیت عالمی تعاون میں مصروف ہے ۔