Saturday, May 18, 2024

پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف بے پناہ قربانیاں دیں، اسد عمر

پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف بے پناہ قربانیاں دیں، اسد عمر
December 6, 2017

واشنگٹن (92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ امریکا افغانستان میں اپنی شکست کا الزام پاکستان پر تھونپ رہا ہے۔ اُسے باور کرا دیا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں پاکستان نے دیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے پی ٹی آئی ورجینیا اور واشنگٹن کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب میں کہا کہ امریکا افغان جنگ میں پھنس چکا ہے۔ اُسے خدشہ ہے کہ اگر دو ہزار فوجیں بلائیں تو ایک جیسی صور تحال پیدا ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان میں دہشتگردی کے ٹھکانوں پر الزام لگا کر اپنی شکست چھپا رہا پے۔ پاکستانی فوج نے دہشتگردی کیخلاف بے پناہ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
اسد عمر نے نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو میں شریف خاندان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ سے متعلق ہائیکورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد شہباز شریف کا سیاسی نہیں بلکہ قانونی احتساب ہونا چاہیے۔