Sunday, September 8, 2024

پاکستان نے دہشتگردوں کے خلاف مؤثر کارروائی کا یقین دلایا : بھارتی وزیر داخلہ

پاکستان نے دہشتگردوں کے خلاف مؤثر کارروائی کا یقین دلایا : بھارتی وزیر داخلہ
January 12, 2016
نئی دہلی (ویب ڈیسک)پٹھانکوٹ حملے کی تحقیقات میں تعاون کے وعدے اور عملی اقدامات کے بعد بھارت نے پاکستان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے موثر کارروائی کا یقین دلایا عدم اعتماد کی کوئی وجہ نہیں رہی۔ تفصیلات کےمطابق پٹھانکوٹ حملے کے بعد بھارتی وزراء نے جنون اور اشتعال کے عالم میں گیدڑ بھبکیوں اور تلخ بیانات کا سہارا لیا بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ جنہوں نے ہمیں نقصان پہنچایاان کو بھی تکلیف کا احساس ہوگا وقت اور جگہ کا تعین ہم خود کریں گے لیکن شاید اب بھارتی وزراء نے ہوش کا دامن تھام لیا ہے۔ بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے دہلی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردوں کے خلاف موثر کارروائی کا یقین دلایا ہے اس لئے بداعتمادی کی کوئی وجہ نہیں ہمیں پاکستان کے اقدامات کا انتظار کرنا چاہئے۔ بھارتی حکومت کا دعویٰ ہے کہ اس نے پاکستان کو پٹھانکوٹ حملے پر قابل عمل انٹیلی جنس معلومات مہیا کی ہیں تاہم پاکستانی انٹیلی جنس ذرائع کا موقف ہے کہ بھارت کی طرف سے دیئے گئے فون نمبرز غیر رجسٹرڈ ہیں اور موثر کارروائی کے لئے مزید شواہد کی ضرورت ہے۔