Friday, March 29, 2024

پاکستان نے دہشتگردوں کیخلاف کارروائی سے متعلق امریکی بیان مسترد کر دیا

پاکستان نے دہشتگردوں کیخلاف کارروائی سے متعلق امریکی بیان مسترد کر دیا
August 24, 2018
واشنگٹن (92 نیوز) امریکی وزیر خارجہ  نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلیفونک گفتگو میں پاکستان میں مبینہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی پر بات چیت کی جبکہ پاکستان نے امریکی بیان مسترد کر دیا۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا وزیر اعظم عمران خان کو ٹیلی فون رابطے سے نیا تنازع کھڑا ہو گیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی وزیرخارجہ  نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلیفونک گفتگو میں پاکستان میں مبینہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی پر بات چیت کی۔ ادھر پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور مائیک پومپیو  کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں دہشتگردوں کی پاکستان میں موجودگی سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔ امریکی  وزارت خارجہ کا بیان حقائق کے برعکس ہے۔ دوسری طرف امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان  اپنے بیان پر بدستور قائم ہیں  ۔ ہیدر نوریٹ کہتی ہیں پاکستان میں مبینہ طور پر موجود دہشتگردوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے مابین گفتگو ہوئی ہے۔