Thursday, April 25, 2024

پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ لڑی ، آرمی چیف

پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ لڑی ، آرمی چیف
November 20, 2018
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ لڑی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا پاکستان نے پوری کامیابی کے ساتھ دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑی۔ ہم نے دہشتگردی کیخلاف بھاری فوجی، معاشی، سیاسی اور سماجی قیمت چکائی۔ آرمی چیف نے کہا پاکستان علاقائی امن کے لیے کاوشیں کر رہا ہے۔ پاکستان نے افغان امن کے لیے کسی بھی ملک سے زیادہ کام کیا۔ افغانستان میں دیرپا امن کے لیے کاوشیں جاری رکھیں گے۔ آرمی چیف نے مزید کہا کہ دنیا کو پاکستان کی لازوال قربانیوں کا اعتراف کرنا چاہیے، پاکستان کا وقار اور سلامتی ہمیشہ مقدم رہے گی ۔