Sunday, September 8, 2024

پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی
September 21, 2017

نیویارک (92 نیوز) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں، دنیا کو اعتراف کرنا ہوگا۔ بھارت پاکستان کے لئے خطرہ ہے۔ کہتے ہیں صدر ٹرمپ کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔

سی این این  کو انٹرویو میں اور کونسل آف پبلک ریلیشنز میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کی قربانیوں کے اعتراف کی بات کی۔ کہتے ہیں پاکستان نے اس جنگ میں نقصان اٹھایا۔ دنیا کو اعتراف کرناہوگا۔ بھارت پاکستان کے لئے خطرہ رہا ہے۔ تین جنگیں لڑ چکے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ کے اتحادی ہیں۔ دشمن ایک ہی ہے افغانستان میں استحکام چاہتےہیں۔ ہمسایہ ممالک سے بہترین تعلقات رکھنا ترجیح ہے۔

اس سے قبل کونسل آف فارن ریلیشنز میں وزیراعظم نے ایٹمی اثاثے مضبوط ہاتھوں میں ہونے کی یقین دہانی کرائی اور بھارتی جارحیت کا بھی ذکر کیا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی موقف بھی واضح کیا۔

وزیراعظم نے دونوں فورمز پر بات میں شمالی کوریا کی جارحیت کی بھی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی اصولی پالیسیوں کے ساتھ ہیں۔ صدر ٹرمپ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے ہوا بازی کے شعبے میں اپنے تجربے سے بھی آگاہ کیا۔