Wednesday, May 1, 2024

پاکستان نے خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ سفارتی روابط کے فروغ کا فیصلہ کر لیا ، وزیر خارجہ

پاکستان نے خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ سفارتی روابط کے فروغ کا فیصلہ کر لیا ، وزیر خارجہ
January 8, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان نے خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ سفارتی روابط کے فروغ کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ایران، امریکہ کشیدگی کے حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ  پاکستان سمجھتا ہے کہ یہ کشیدگی نہ صرف ہمارے  بلکہ پورے خطے کے مفاد میں نہیں تین جنوری کے واقعات اور پھر آٹھ جنوری کو علی الصبح سامنے آنے والے  ردعمل نے کشیدگی میں اضافہ کیا۔ صورتحال کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے پاکستان نے خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ سفارتی روابط کے فروغ کا فیصلہ کیا۔ وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم  نے ہماری  امن کی  خواہش کو آگے بڑھانے اور معاملات کو سلجھانے کیلئے مجھے ایران ،سعودی عرب اور امریکہ کے دوروں کی ہدایت  کی ہے ۔ہم نے روابط شروع کر دیئے ہیں تاکہ خطے کو جنگ سے بچانے کیلئے اور قیام امن کیلئے پاکستان جو کردار ادا کر سکتا ہے وہ کیا جائے۔