Thursday, April 25, 2024

پاکستان نے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی پیداوار کا سالانہ ہدف حاصل کر لیا

پاکستان نے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی پیداوار کا سالانہ ہدف حاصل کر لیا
December 28, 2015
کراچی (92نیوز) پاکستان ایئرو ناٹیکل کمپلیکس نے رواں سال کا16واں جے ایف تھنڈر طیارہ پاک فضائیہ کے حوالے کر دیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاکستان ایئر فورس نے جے ایف تھنڈر کا سالانہ پیداواری ٹارگٹ پورا کر لیا۔ پاکستان ایئرو ناٹیکل کمپلیکس نے رواں سال کا16 واں جے ایف تھنڈر طیارہ پاک فضائیہ کے حوالے کر دیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاکستان ایئر فورس سالانہ 16 طیارے بنا رہی ہے۔ نئے سال سے ایئرو ناٹیکل کمپلیکس کی پیداواری گنجائش بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔