Saturday, May 11, 2024

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو پہلے ون ڈے میں 3 وکٹوں سے شکست دیدی

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو پہلے ون ڈے میں 3 وکٹوں سے شکست دیدی
April 2, 2021

سنچورین (92 نیوز) پاکستان نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو پہلے ون ڈے میں 3 وکٹوں سے شکست دیدی۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔ جنوبی افریقہ مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 273 رنز بنائے۔ میزبان ٹیم کی جانب سے ڈیوسن 123 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ ڈیوڈ ملر نے 50 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، محمد حسنین اور فہیم اشرف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں قومی ٹیم نے کپتان بابر اعظم کی شاندار سنچری اور اوپنر امام الحق کی نصف سنچری کی بدولت مقررہ ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

کپتان بابر اعظم 103 ، اوپنر امام الحق 70 ، محمد رضوان 40 اور شاداب خان 33 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔ پاکستان نے جنوبی افریقہ کو آخری اوور کی آخری گیند پر ہرایا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے اینرانوکیا نے 51 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، پھلکوائیو نے دو اور کگیسوربادا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

بابر اعظم کو 103 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

پاکستان کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔