Saturday, April 20, 2024

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 95 رنز سے شکست دے کر سیریز جیت لی

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 95 رنز سے شکست دے کر سیریز جیت لی
February 8, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) پاکستان نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ٹیسٹ میں 95 رنز سے شکست دے کر سیریز جیت لی۔

دوسرے ٹیسٹ کے آخری روز ابتدائی اوورز میں ہی حسن علی نے پاکستان کو دو کامیابیاں دلوائیں۔ وین ڈار ڈاسن کو 48 اور فاف ڈپلسی 5 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ مارکرم نے شاندار سنچری کرکے ٹیم کو سہرا دیا لیکن نئی گیند ملتے ہی  حسن علی نے مارکرم کو 108 رنز پر پویلین بھیج دیا۔

اگلی  ہی گیند پر کپتان کوئنٹن ڈی کاک کو بھی حسن علی نے کریز پر ٹھہرنے کا موقع نہ دیا۔ پروٹیز کی جانب سے ٹیمبابوہیما اکسٹھ رنز کی مزاحمت کے بعد ہمت ہار گئے۔ حسن علی نے پانچ اور شاہین شاہ آفریدی کے چار شکار نے دوسرا ٹیسٹ اور سیریز میں وائٹ واش کرنے کے لیے شاہینوں کی راہیں ہموار کی۔

یاسر شاہ نے ایک کھلاڑی کی وکٹ لی۔ میچ میں دس وکٹیں لینے پر حسن علی مین آف دی میچ قرار پائے۔ پاکستان نے دوسرا ٹیسٹ پچانوے رنز سے جیت کر سیریز میں وائٹ واش کیا۔