Friday, March 29, 2024

پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت100 بھارتی ماہی گیر رہا کر دیے ‏

پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت100 بھارتی ماہی گیر رہا کر دیے ‏
April 7, 2019

کراچی ( 92 نیوز) جذبہ خیر سگالی کے تحت پاکستان نے 100 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا ۔

کراچی ملیر جیل سے 360 ماہی گیروں میں سے 100 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کرتے ہوئے کراچی کینٹ اسٹیشن سے لاہور روانہ کردیا گیا ۔

جذبہ خیر سگالی کے تحت  پاکستان نے ایک اور قدم بڑھادیا ،پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے والے  360 ماہی گیروں میں سے 100 ماہی گیروں کو ملیر جیل سے جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کردیا ۔

رہائی کے بعد بھارتی ماہی گیروں کی خوشی دیدنی تھی ، انہوں نے کہا کہ  بھارتی حکومت کو بھی ایسا ہی کرنا چاہئے ۔

ایدھی فاونڈیشن کے روئے رواں فیصل ایدھی کا کہناتھا کہ دونوں ملکوں کوغریب مچھیروں کیلئے کوئی قانون بنانا چاہیے ۔

رہا ہونے والے بھارتی ماہی گیروں کو ایدھی فاونڈیشن کے جانب سے نقد رقم اور تحائف بھی دیے گئے۔