Saturday, April 27, 2024

پاکستان نے بیلسٹک میزائل شاہین تھری کا کامیاب تجربہ کرلیا

پاکستان نے بیلسٹک میزائل شاہین تھری کا کامیاب تجربہ کرلیا
March 9, 2015
راولپنڈی(ویب ڈیسک) پاکستان نے طویل فاصلے پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین تھری کا کامیاب تجربہ کیا ہے، شاہین میزائل دو ہزار سات سو پچاس کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شاہین تھری ایٹمی اور روایتی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے،تجرنے کے دوران  میزائل کا ہدف بحیرہ عرب میں تھا،  تجرنے کے وقت اسٹرٹیجک پلان ڈویژن، اسٹرٹیجک فورس کے سینئر افسر ، سائنس دان اور انجینئرز  موجود تھے۔ اسٹرٹیجک پلان ڈویژن کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات نے کامیاب تجربے پر سائنس دانوں اور انجینئرز کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میزائل کا تجربہ پاکستان کی کم سے کم دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہو گا، کامیاب تجربے پر صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف نے سائنسدانوں اورپوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔