Monday, September 16, 2024

پاکستان نے بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کو لاہور میں سیریز کھیلنے کی پیشکش کر دی

پاکستان نے بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کو لاہور میں سیریز کھیلنے کی پیشکش کر دی
August 1, 2016
لاہور (92نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بی سی سی آئی سے رابطہ کرکے بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کو لاہور میں سیریز کھیلنے کی پیشکش کر دی۔ آئی سی سی چیمپین شپ شیڈول کے مطابق پاکستان نے بھارت کی میزبانی کرنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے بی سی سی آئی سے رابطہ کرکے بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کو ستمبر کے دوران لاہور میں سیریز کھیلنے کی دعوت دی۔ سیریز میں پانچ ون ڈے اور ایک ٹی ٹوینٹی میچ کھیلنے کا شیڈول بھجوایا گیا ہے۔ آئی سی سی چیمپین شپ شیڈول کے مطابق پاکستان نے بھارت کی میزبانی کرنا ہے اور باہمی سیریز کے نتائج کی روشنی میں ورلڈ کپ کوالیفائر کا فیصلہ ہو گا۔ آئی سی سی قوانین کے مطابق بھارت کو پاکستان کی میزبانی میں سیریز لازمی کھیلنا ہے۔ آئی سی سی چیمپین شپ میں پاکستان کو انگلینڈ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کی وجہ سے پاکستان کی رینکنگ گر گئی۔ اس لیے اب اسے کوالیفائی کرنے کے لیے بھارت سے جیتنا پڑے گا۔ بھارت سے جیتنے کے بعد پاکستان کی رینکنگ میں مزید بہتری آ جائے گی۔