Sunday, May 12, 2024

پاکستان نے بھارتی میڈیا کا بندرگاہ پر ممکنہ تابکار مواد ضبط کرنیکی رپورٹس کا دعویٰ مسترد کردیا

پاکستان نے بھارتی میڈیا کا بندرگاہ پر ممکنہ تابکار مواد ضبط کرنیکی رپورٹس کا دعویٰ مسترد کردیا
November 20, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان نے بندرگاہ پر ممکنہ تابکار مواد قبضے میں لینے کا بھارتی میڈیا رپورٹس کا دعویٰ مسترد کردیا۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے"خالی کنٹینرز" چین جا رہے تھے۔

یہ بات دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے ہفتے کے روز کراچی پورٹ سے لدے ہوئے تجارتی جہاز کے کنٹینرز پر بھارتی بندرگاہ حکام کی جانب سے ممکنہ تابکار مواد قبضے میں لینے کا دعویٰ کرنے والی بھارتی میڈیا میں رپورٹس کے بارے میں میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہی۔

ترجمان نے کہا کہ بھارتی میڈیا کی رپورٹ حقیقتاً غلط، بے بنیاد، مضحکہ خیز اور اسی میڈیا کی پاکستان کو بدنام کرنے اور عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی معمول کی چال ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے حکام نے مطلع کیا ہے کہ یہ "خالی کنٹینرز" تھے جو چین کو واپس کیے جا رہے تھے، جو پہلے K-2 اور K-3 نیوکلیئر پاور پلانٹس کے لیے چین سے کراچی تک ایندھن کی نقل و حمل کے لیے استعمال کیے جاتے تھے۔