Thursday, April 25, 2024

پاکستان نے بھارت کے دہشتگردی سے متعلق گمراہ کن الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نے بھارت کے دہشتگردی سے متعلق گمراہ کن الزامات مسترد کر دیے
December 14, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان نے بھارت کے دہشتگردی سے متعلق گمراہ کن الزامات مسترد کر دیے ، ترجمان دفترخارجہ کہا کہنا ہے کہ بھارت کی پاکستان کے خلاف ریاستی دہشتگردی ایک ناقابل تردید حقیقت ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کا سامنے لایا گیا "ڈوزیئر"،یورپی یونین ڈس انفو لیب کی رپورٹ ازخود ثبوت ہیں ، بھارت جھوٹے دعوؤں سے جموں و کشمیر میں بربریت سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی  قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دیا جائے۔