Saturday, May 4, 2024

پاکستان نے بھارت کے خلا میں میزائل تجربات کو اقوام عالم کیلئے خطرہ قرار دے دیا

پاکستان نے بھارت کے خلا میں میزائل تجربات کو اقوام عالم کیلئے خطرہ قرار دے دیا
March 28, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان نے بھارت کے خلا میں میزائل تجربات کو اقوام عالم کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ایسے تجربات سے اقوام عالم کوخطرات لاحق ہوں گے۔ سمجھوتا ایکسپریس حملوں میں ملوث تمام ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کیا۔ پاکستان نے سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزمان کی رہائی پربھارتی ہائی کمشنر کوطلب کیا اور اس معاملہ پر بھرپور احتجاج کیا۔

ترجمان نے ہندو لڑکیوں کے معاملہ پر بھارتی وزیر خارجہ کے بیان کی مذمت کی۔ کہا بیان الیکشن میں ووٹ لینے کیلئے ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے شامی علاقے میں متنازعہ گولان کی پہاڑیوں پر پاکستان کا موقف واضح کیا اور کہا امریکہ کا اسے اسرائیلی علاقہ  تسلیم کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

دوسری طرف ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کی ہفتہ وار پریس بریفنگ کا محور بھارت کی الزام تراشیاں رہا۔ کہا مہیا کردہ ثبوتوں کے مطابق پاکستان کا پلوامہ حملے سے تعلق ثابت نہیں ہو سکا۔ بھارتی ڈوزئیرمیں تو مولانا مسعود اظہر کا ذکر تک نہیں۔  

 ترجمان دفتر خارجہ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات پر جوابات دیئے گئے اور کہا گیا کہ بھارت سے کہا ہے کہ اگر قابل عمل ٹھوس معلومات ہیں توشئیر کی جائیں، ہم تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں۔ مسعود اظہر کے حوالے سے معاملہ کمیٹی میں زیرغور ہے ، ایسی صورتحال میں معاملہ سلامتی کونسل میں لانا درست نہیں۔