Friday, May 10, 2024

پاکستان نے بھارت کو انفارمیشن وارفیئر میں مات دیدی،بپن راوت

پاکستان نے بھارت کو انفارمیشن وارفیئر میں مات دیدی،بپن راوت
September 3, 2019
نئی دہلی (ویب ڈیسک ) بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت بھی پاکستان کی انفارمیشن وار حکمت عملی سے خوفزدہ ہیں اور انہوں نے سابق افسروں کو سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق محتاط رہنے کا کہنا ہے ۔ دہلی میں سابق فوجی افسروں سے خطاب کرتے ہوئے جنرل بپن راوت نے کہا گزشتہ ہفتے آپریشنل معلومات کے لیک ہونے کے سنگین واقعات سامنے آئے ۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ پاکستان نے بھارت کو انفارمیشن وار فیر میں مات دی ہے ۔ بھارتی آرمی چیف نے انکشاف کیا کہ انتہائی خفیہ آپریشنل معلومات لیک ہوئی ہیں جبکہ سابق بھارتی کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عطا حسنین پہلے ہی آئی ایس پی آر کی پے در پے کامیابیوں کا اعتراف کر چکے ہیں ۔ انہوں نے جدیدجنگی حربوں اورمہارت کے شعبے میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی بہترین حکمت عملی کی تعریف کی ہے ۔