Thursday, April 25, 2024

پاکستان نے بھارت میں شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کیلئے آئی سی سی سے تحریری ضمانت مانگ لی

پاکستان نے بھارت میں شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کیلئے آئی سی سی سے تحریری ضمانت مانگ لی
February 28, 2021

لاہور (92 نیوز) پاکستان نے رواں سال بھارت میں شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کیلئے آئی سی سی سے تحریری ضمانت مانگ لی۔

پی سی بی نے ٹی ٹونٹی ورلڈ  کپ کے لیے آئی سی سی سے ویزوں اور سکیورٹی کی ضمانت مانگ لی۔ چیئرمین پی سی بی نے گورننگ بورڈ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں کہا ہے  آئی سی سی سے   بھارت میں  ہونے والے ٹی ٹوئنٹی  ورلڈ کپ  کے لیے کھلاڑیوں ، فینز اور صحافیوں  کے ویزوں اور سکیورٹی  کی تحریری ضمانت مانگی ہے۔

احسان مانی نے کہا یہ ہمارا آئینی حق ہے اگر کوئی مسئلہ ہوا تو  میچز دوسری جگہ منتقل کرنے کی  درخواست کریں گے۔ وینیو کے حوالے سے  حتمی فیصلہ 31 مارچ سے پہلے ہو جائے گا۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا  ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی وجہ سے رواں سال جون میں ہونے والا ایشیا  کپ 2023 تک ملتوی  کرنا پڑ سکتا ہے ۔ بھارت میں ورلڈ کپ نہ ہونے کی صورت میں ایونٹ یواے ای  میں کھیلا جائے گا ۔ احسان مانی نے  اپنے اور وسیم خان کے درمیان اختلافات  کی خبروں کی تردید بھی  کر دی۔

پی سی بی نے گورننگ بورڈ کے اجلاس میں 6 کرکٹ ایسوسی ایشنز  کے پہلے بورڈز کی منظور دے دی۔