Thursday, March 28, 2024

پاکستان نے بھارت سے کلبھوشن یادیو کے ہینڈلرز تک رسائی مانگ لی

پاکستان نے بھارت سے کلبھوشن یادیو کے ہینڈلرز تک رسائی مانگ لی
March 11, 2017
اسلام آباد(92نیوز)بھارت میں 12افراد ایسے جو پاکستان کو مطلوب  یہ سارے ”را“کے جاسو س کلبھوشن یادیو کے ساتھی ہیں  پاکستان نے فہرست بھارت کو تھماتے ہوئے ان تک رسائی مانگ لی۔ سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کلبھوشن کے ہینڈلر کے حوالے سے خط بھارتی ہائی کمشنر کے حوالے کیا۔ تفصیلات کےمطابق  کلبھوشن یادیو ایک نہیں تھا جو پاکستان میں تخریبی کارروائیاں کراتارہا 12ہاتھ اور بھی تھے جو اسے مکمل سہولت اور مدد فراہم کرتے رہے۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ پاکستان نے بھارت سے کلبھوشن کے ان 12ہینڈلر تک رسائی مانگ لی ہے۔ مطلوب افراد کی فہرست میں ”را“کے افسران بھی شامل ہیں اس فہرست کو کلبھوشن یادیو کے اعترافی بیان کی روشنی میں تیار کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمشنر کو اس حوالے سے ایک خط بھی لکھ دیا خط میں کہا گیا ہے کہ یہ 12افراد پاکستان میں دہشتگردی اور تخریب کاری کی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ تحقیقات کےلئے ضروری ہے کہ ان تک رسائی دی جائی۔