Sunday, May 19, 2024

پاکستان نے بھارت سے حریت رہنماؤں کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا

پاکستان نے بھارت سے حریت رہنماؤں کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا
March 22, 2017
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان نے بھارت سے حریت رہنماؤں کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا۔ پاکستان نے بھارت کو کہا ہے کہ حریت رہنما سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، یاسین ملک اور آسیہ اندرابی کی گرفتاری پر شدید تحفظات ہیں۔ گرفتار حریت رہنماؤں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ان رہنماؤں کی گرفتاری کا مقصد ان کو نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں منعقد کی جانے والی پاکستان کے قومی دن کی تقریب سے روکنا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ تمام بندشیں اور گرفتاریاں جمہوری اصولوں اور نقل و حرکت کی آزادی کے اصولوں کے خلاف ہیں۔