Friday, May 17, 2024

پاکستان نے بھار ت کو ہرا کر سار ک انڈر 21 بیڈمنٹن چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان نے بھار ت کو ہرا کر سار ک انڈر 21 بیڈمنٹن چیمپئن شپ جیت لی
October 11, 2019
مالی (92 نیوز) پاکستان نے مالد یپ میں ہونے والی سارک انڈر21بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارت کو شکست دیکر گولڈ میڈل جیت لیا۔ سارک بیڈ منٹن چمپئن شپ میں 8 ممالک کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ مالدیپ میں منعقدہ سارک انڈر 21 بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستانی کھلاڑیوں نے بھارت کے خلاف  شاندار کھیل پیش کیا۔ بھارت کو شکست دینے والے پاکستانی کھلاڑیوں میں قاری محمد عدنان اور راجہ محمد ذوالقرنین شامل تھے، قاری محمد عدنان کا تعلق پشاور اور راجہ محمد ذولقرنین کا تعلق لاہور سے ہے۔