Sunday, September 8, 2024

پاکستان نے بنگلہ دیش کو 202رنز کا مشکل ہدف دیدیا‘ حریف ٹیم کے دوکھلاڑی آﺅٹ

پاکستان نے بنگلہ دیش کو 202رنز کا مشکل ہدف دیدیا‘ حریف ٹیم کے دوکھلاڑی آﺅٹ
March 16, 2016
لاہور (92نیوز) بالآخر پاکستانی بلے باز فارم میں آگئے۔ بنگلا دیش کے خلاف میچ میں پاکستان نے محمد حفیظ اور احمد شہزاد کی نصف سنچریوں کی بدولت ٹی ٹوینٹی کا دوسرا بڑا ٹوٹل 201 رنز اسکور کیا۔ آفریدی نے برق رفتار انچاس رنز بنائے۔ تفصیلات کے مطابق ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے پر پاکستانی اوپنرز نے ابتدا سے ہی جارحانہ انداز اپنایا۔ شرجیل خان نے دوسرے ہی اوور میں الامین حسین کو دو چھکے اور ایک چوکا جڑ کر اپنے عزائم کا اظہار کیا۔ شرجیل خان اٹھارہ رنز بنا کر عرفات سنی کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔ اس کے بعد احمد شہزاداور محمد حفیظ نے برق رفتاری سے سکور بورڈ کو رواں رکھا۔ دونوں نے پچانوے رنز جوڑ کر ورلڈ کپ مقابلوں میں پاکستان کی جانب سے دوسری وکٹ کی سب سے بڑی پارٹنرشپ بنائی۔ احمد شہزاد باون رنز بنا کر شبیر رحمان کا شکار بن گئے۔ احمد شہزاد کے آوٹ ہونے کے بعد لالہ جی میدان میں آئے اور چھکوں چوکوں کی برسات کر دی۔ حفیظ اور آفریدی نے گراونڈ کے چاروں اطراف خوبصورت شارٹس کھیلیں۔ حفیظ چونسٹھ اور آفریدی انچاس رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ بنگلا دیش کی جانب سے عرفات سنی اور تسکین احمد نے دو‘ دو وکٹیں حاصل کیں۔ الامین حسین کو تین اوورز میں تینتالیس رنز کی پٹائی برداشت کرنا پڑی۔ کپتان مشرفی مرتضیٰ کو تین اوورز میں اکتالیس رنز پڑے۔