Sunday, June 2, 2024

پاکستان نے بلاتصدیق ڈی پورٹ کیے گئے شخص کو واپس امریکا بھیج دیا

پاکستان نے بلاتصدیق ڈی پورٹ کیے گئے شخص کو واپس امریکا بھیج دیا
January 6, 2016
اسلام آباد (92نیوز) ایف آئی اے نے وزارت داخلہ کی منظوری کے بغیر امریکا سے ڈی پورٹ کئے گئے شخص کو وصول کرنے سے انکار دیا۔ مسافر کو امریکی اہلکاروں سمیت واشنگٹن بھیج دیا گیا۔ ترک ایئر لائن کو پانچ ہزار ڈالر جرمانہ بھی کر ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی منظوری اور تصدیق کے بغیر امریکا سے ڈی پورٹ کیے گئے مسافر کو اسی فلائٹ سے امریکی اسکارٹ سمیت واپس واشنگٹن بھیج دیا گیا۔ مذکورہ شخص کو امریکا میں جرائم میں ملوث ہونے کے الزام میں ڈی پورٹ کیا جا رہا تھا۔ ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق مذکورہ شخص کو پاکستانی قوانین اور وزارت داخلہ کے مروجہ ضابطہ کار کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈی پورٹ کرنے کی کوشش کی گئی اور ایسے کسی بھی شخص کو قبول نہیں کیا جا سکتا۔ دوسری جانب وزارت داخلہ نے ترکش ایئر لائن کو پانچ ہزار ڈالر جرمانے کا نوٹس بھی بھیج دیا۔