Thursday, April 18, 2024

پاکستان نے برطانیہ سے آنیوالے مسافروں کیلئے پابندیاں نرم کر دیں

پاکستان نے برطانیہ سے آنیوالے مسافروں کیلئے پابندیاں نرم کر دیں
January 5, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان نے برطانیہ سے پاکستان سفر کرنے والوں کے لیے پابندیاں نرم کر دیں، کورونا ٹیسٹ کی پابندی 8 جنوری تک برقرار رہے گی ۔

پابندیاں نرم ہونے کے بعد اب  وزٹ ویزے کے ساتھ ورک پرمٹ اور ڈپلومیٹ بھی پاکستان آ سکیں گے ، 9 جنوری سے نئے قواعد کا اطلاق ہوگا۔

برطانیہ سے تمام پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز کو پاکستان سفر کی اجازت ہو گی،برٹش پاسپورٹ ہولڈر پاکستانی شناختی کارڈ پر بھی سفر کر سکیں گے، قواعد کا اطلاق 31 جنوری تک ہوگا۔