Thursday, May 9, 2024

پاکستان نے بدعنوان ممالک میں افغانستان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل

پاکستان نے بدعنوان ممالک میں افغانستان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل
January 28, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کرپشن پہلے سے بڑھ گئی، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے دعوی کردیا۔ بدعنوان ممالک میں پاکستان نے افغانستان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ 

کرپشن سے متعلق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کےمطابق پاکستان میں کرپشن بڑھ گئی، کرپشن سے متعلق 180 ملکوں کی فہرست میں پاکستان کا رینک 124 ہوگیا۔ گزشتہ سال کرپشن کی بین الاقوامی ریٹنگ میں پاکستان کی ریٹنگ 120 تھی۔

رواں سال پاکستان کرپشن کی عالمی درجہ بندی میں چار درجے کم ہوگیا۔ کرپشن انڈیکس میں ریٹنگ 120 سے بڑھ کر 124 ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرپشن کی شرح قانون کی حکمرانی کے شعبے میں بڑھی۔

رپورٹ میں نیب کی کارکردگی بھی بیان کی گئی ہے۔ بتایا گیا کہ نیب نے دو برسوں میں 363 ارب روپے ریکور کئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ افغانستان میں کرپشن میں کمی آئی ہے۔ افغانستان کی ریٹنگ میں سات درجے بہتری آئی ہے۔ رپورٹ میں فن لینڈ، سنگارپور، سوئیڈن، سوئٹزرلینڈ، ہالینڈ اورناروے کو بہتر مالیاتی نظم ونسق والے ممالک میں شامل کیا گیا ہے۔