Wednesday, May 8, 2024

پاکستان نے باسمتی چاول کا جغرافیائی انڈیکیٹر ٹیگ حاصل کر لیا

پاکستان نے باسمتی چاول کا جغرافیائی انڈیکیٹر ٹیگ حاصل کر لیا
January 27, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) بھارت کی جغرافیائی انڈیکیٹر ٹیگ حاصل کرکے پاکستان کا راستہ روکنے کی ایک اور کوشش ناکام ہو گئی۔ پاکستان نے باسمتی چاول کا جغرافیائی انڈیکیٹر ٹیگ حاصل کر لیا۔

پاکستان نے باسمتی چاول کا جغرافیائی انڈیکیٹر حاصل کرکے یورپی یونین میں پاکستانی چاول کی حیثیت کو مزید مستحکم کر لیا۔ حکومتی ذرائع نے تصدیق کر دی۔ یورپی یونین میں باسمتی چاول کے حقوق کی قانونی جنگ میں جغرافیائی انڈیکیٹر فائدہ مند ثابت ہو گا۔

بھارت کی جانب سے باسمتی چاول کو خالصتاً انڈین پراڈکٹ قرار دینے کی درخواست یورپی یونین میں جمع کرائے جانے کے بعد پاکستان نے بھی اپنا جوابی دعویٰ جمع کرایا ہے جس میں بھارتی مؤقف کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان نے اسپیسیفی کیشن بک تیار کرنے میں حکومت کی بہت مدد کی۔ بک میں اسپیسی فیکیشن ٹیگ حاصل کرکے بھارتی اجاراداری ختم کر دی گئی ہے۔