Thursday, May 9, 2024

پاکستان نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل میں اٹھا دیا

پاکستان نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل میں اٹھا دیا
December 3, 2021 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کو نسل میں مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ ایک بار پھر اٹھا دیا۔

پاکستان نےغیر قانونی بھارتی زیرقبضہ کشمیر میں بڑھتے بھارتی مظالم کو بے نقاب کر دیا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کی صدر سلامتی کونسل سے ملاقات ہوئی۔ منیر اکرم نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کاخط صدر سلامتی کونسل کے حوالے کیا۔

وزیرخارجہ نے کشمیر میں بھارتی بربریت پر تشویش کا اظہار کیا۔ شاہ محمود قریشی نے خط میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم بے نقاب کئے اور کہا بھارتی فوج  بے گناہ  کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہے۔