Friday, April 26, 2024

پاکستان نے این 95 ماسک بنالیا، قیمت 90 روپے ہوگی، فواد چودھری

پاکستان نے این 95 ماسک بنالیا، قیمت 90 روپے ہوگی، فواد چودھری
April 30, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر سائنس فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان کا اپنا این 95 ماسک بن گیا جو صرف 90 روپے میں پڑے گا۔ وزیر سائنس فواد چودھری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہینڈ سینیٹائزر اور ڈس انفیکٹنٹ ایکسپورٹ کرنے کی پوزیشن میں ہیں، جلد اپنے وینٹی لیٹر بنا لیں گے۔ وزیر سائنس نے کہا کہ زیادہ سامان بننے پر ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دینی چاہیے، آگے جانے کیلئے میڈ ان پاکستان کی بنیاد رکھنا ہوگی۔