Wednesday, April 24, 2024

پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کو قابل ذکر اقدامات میں پیشرفت کی رپورٹ بھجوادی

پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کو قابل ذکر اقدامات میں پیشرفت کی رپورٹ بھجوادی
January 31, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان کیلئے رواں سال ایف اے ٹی ایف سے متعلق اچھی خبر آنے کی اُمید ہے، پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کو قابل ذکر اقدامات میں پیشرفت کی رپورٹ بھجوا دی۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کی روک تھام سے متعلق اقدامات شامل ہیں۔ رواں ماہ ایف اے ٹی ایف کے ساتھ مذاکرات میں پاکستانی وفد نے 27 نکات پر عملدرآمد مکمل کرنے اور 6 نکات پر جاری پیشرفت کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ ان 6 نکات کے 50 سے 70 فیصد امور پر عمل مکمل ہو چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر جامع اور بھرپور عمل درآمد کر رہا ہے۔ گزشتہ دو سال کے دوران پاکستان نے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر تیزی سے عمل درآمد کیا ہے۔