Sunday, May 19, 2024

پاکستان نے ایف اے ٹی ایف بارے بھارتی بیان مسترد کر دیا

پاکستان نے ایف اے ٹی ایف بارے بھارتی بیان مسترد کر دیا
October 7, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان نے ایف اے ٹی ایف بارے بھارتی بیان مسترد کر دیا ، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع کا بیان حقائق کے منافی ہے ۔ ترجمان دفترخارجہ  کے مطابق بھارت ایف اے ٹی ایف کی پاکستان سے متعلق کارروائی پر اثر انداز ہورہاہے ،  بھارتی وزیر دفاع کا ایف اے ٹی ایف سے متعلق بیان حقائق کے منافی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ  بھارت ایف اے ٹی ایف کو پاکستان کے خلاف سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کررہاہے،  بھارت ایشیاء بحرالکاہل گروپ میں اپنی معاون چیئرمین شپ کا ناجائز فائدہ اٹھا رہا ہے،  پاکستان معاملے پر اپنے تحفظات رکن ممالک کے سامنے رکھ چکا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ  توقع ہے کہ ارکان ممالک بھارت کی ان گمراہ کن سازشوں کے جال میں نہیں آئیں گے اور  بھارت کی طرف سے معاملے کو سیاسی رنگ دینے کی کوششیں مسترد کریں گے۔