Thursday, March 28, 2024

پاکستان نے اہم میچ میں جنوبی افریقہ کو انچاس رنز سے شکست دے دی

پاکستان نے اہم میچ میں جنوبی افریقہ کو  انچاس رنز سے شکست دے دی
June 24, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) شاہین تازہ دم ہوکر آئے اور چھاگئے، لارڈزکے میدان میں جنوبی افریقہ کو 49رنز سے شکست دیدی،پاکستان کے 308رنز کے جواب میں جنوبی افریقہ 259رنز بناسکی۔ حارث سہیل نے نواسی رنز بنا کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے، قومی کرکٹ ٹیم کے سیمی فائنل میں رسائی کی امید برقرار ہے۔ محمد عامر نے چار کے مجموعی اسکور پر ہاشم آملہ کو ایل بی ڈبلیو کردیا، وہ صر ف دو رنز بناسکے۔ اسکور91پرپہنچا تو شاداب خان نے 47رنز بناکر کریز پر موجود کوانٹن ڈی کوک کو چلتا کیا۔ مرکرم صرف سات رنز بناکر شاداب خان کا نشانہ بنے فاف ڈوپلیسی کی 63رنز کی اننگز کا خاتمہ محمد عامر نے کیا۔ وین ڈر ڈوسن 36،ملر31،مورس 16رنز بناکر آؤٹ ہوئے ربادا تین ،نگدی ایک رنز بناکر آؤٹ ہوئے ،پھلکوائیو 46رنز بناکر ناٹ  آؤٹ  رہے۔ شاداب خان اوروہاب ریاض نے تین تین وکٹیں حاصل کیں ،محمد عامر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ،شاہین آفریدی ایک وکٹ لے اڑے۔۔بہترین بیٹنگ پر حارث سہیل مین آف دی میچ قرار پائے شکست سے جنوبی افریقہ سیمی فائنل کی دوڑ سے نکل گیاجبکہ پاکستان  کے پانچ پوائنٹس ہو گئے ہیں۔ اس کا اگلا میچ  26 جون کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہے،پاکستان کو ٹورنامنٹ میں رہنے کیلئے بقیہ تمام میچ لازمی جیتنا ہیں۔