Saturday, April 20, 2024

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا
August 4, 2020
 لاہور (92 نیوز) پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ۔ اظہر علی قیادت کریں گے۔ قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں نائب کپتان بابر اعظم، عابد علی، اسد شفیق ، امام الحق ، شان مسعود، محمد رضوان، سرفراز احمد، فواد عالم شامل ہیں۔ محمد عباس، کاشف بھٹی، نسیم شاہ، شاہین آفریدی ، شاداب خان، سہیل خان اور یاسر شاہ کو بھی اسکواڈمیں شامل کیا گیا ہے۔ ٹیم کے اعلان کے موقع پر کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے بھرپور تیاری کی ہے، امید ہے کھلاڑی سیریز میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے۔ مانچسٹر ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا۔