Thursday, March 28, 2024

پاکستان نے انگلینڈ کو‎14‎رنز سے شکست دے دی ‏

پاکستان نے انگلینڈ کو‎14‎رنز سے شکست دے دی ‏
June 4, 2019

ناٹنگھم ( 92 نیوز) پاکستانی ٹیم نے ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں انگلینڈ کو 14 رنزسے شکست دے دی۔

جوز بٹلرنے 103اور جوروٹ نے 107رنز بنائے، جس کے باوجود پاکستانی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو شکست دے دی۔ انگلینڈ کی ٹیم 50اوور میں نو وکٹ پر 334رنز بناسکی۔

پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد عامر اور شاداب خان نے دودو انگلش کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ محمد حفیظ اور شعیب ملک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں8  وکٹوں کے نقصان پر 349رنز بنا ئے ۔

انگلینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلےکھیلنے کی دعوت دی ، سرفراز الیون نے مقررہ 50 اوورز میں  8 وکٹوں کے نقصان پر349رنز بنائے ۔

پاکستانی ٹیم نے شروع سے ہی محتاط انداز اپنائے رکھا ،  اوپنرز امام الحق اور فخر زمان نے 82 رنز کی پارٹنر شپ کی  جہاں پندرہویں اوور کی پہلی گیند پر  فخر زمان 40 گیندوں پر 36 اسکور بنا کر معین علی کی گیند پر اسٹمپ آؤٹ ہو گئے ۔

امام الحق نے بابراعظم کیساتھ مل کر دوسری وکٹ کی شراکت میں 29 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی ۔ امام الحق  اکیسویں اوور کی پہلی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے ۔ انہوں نے 58 گیندوں پر ایک چھکے اور تین چوکوں کی مدد سے 44 اسکور بنائے ۔  ان کی وکٹ بھی معین علی نے حاصل کی جب کہ کیچ کرس ووکس نے پکڑا۔

بابر اعظم نے محمد حفیظ کیساتھ مل کر  ٹیم کے اسکور میں 88 رنز کا اضافہ  کیا ، 199 کے مجموعی اسکور پر بابر اعظم 66 گیندوں پر 63 اسکور بنا کر معین علی کی گیند پر کرس ووکس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے ۔

چوتھی وکٹ کی شراکت میں  محمد حفیظ نے کپتان سرفراز احمد کیساتھ 80 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی ۔ تینتالیسویں اوور میں جب پاکستان کا اسکور 279 تھا تو  محمد حفیظ 62 گیندوں پر دو چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 84 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے ۔

پانچویں وکٹ کی شراکت میں کپتان سرفراز احمد اور آصف علی کیساتھ مل کر 32 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی ۔

آصف علی بڑی ہٹ کی کوشش کرتے ہوئے کیچ آؤٹ ہو گئے ، انہوں نے 11 گیندوں پر ایک چھکے کی مدد سے 14 اسکور کئے ۔

پاکستانی اسکواڈ

پاکستان کی ٹیم میں فخر زمان ،امام الحق ،بابر اعظم ، کپتان سرفراز احمد ،شعیب ملک ، محمد حفیظ ، آصف علی ،شاداب خان ، حسن علی ،وہاب ریاض اور محمد عامر شامل ہیں ۔

انگلش اسکواڈ

انگلینڈ کی ٹیم میں جیسن رائے ، جونی بریسٹو ،جوئے روٹ ،کپتان ایون مورگن ،بین اسٹوکس ،جوز بٹلر ،معین علی ،کرس ووکس ، عادل راشد ،جوفرا آرچر اور مارک ووڈ شامل ہیں ۔

قومی ٹیم نےا میگا ایونٹ کے بڑے مقابلے سے قبل  خامیوں پر قابو پانے کے لیے بھر پور ٹریننگ کی،کوچ اظہر محمود باؤلرز کے کم بیک کے لیے  پر امید ہیں،پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔

گرین شرٹس کو اپنے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز  کے ہاتھوں سات وکٹوں سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔