Friday, April 26, 2024

پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کامذہبی آزادیوں کی رپورٹ سے متعلق بیان مسترد کردیا

پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کامذہبی آزادیوں کی رپورٹ سے متعلق بیان مسترد کردیا
December 12, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کا مذہبی آزادیوں کی رپورٹ سے متعلق بیان مسترد کردیا، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ  جیوری کی ساکھ اورغیرجانبداری پر سنجیدہ سوالات موجود ہیں، پاکستان کو تحفظ انسانی حقوق پر کسی سے مشورہ درکار نہیں۔ پاکستان نے  امریکی محکمہ خارجہ کا مذہبی آزادیوں کی رپورٹ سے متعلق بیان مسترد کرتے ہوئے   جیوری کی ساکھ اورغیرجانبداری پر سوالات اٹھا دئیے ۔  ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ  پاکستان ایک کثیرمذہبی معاشرہ ہے جہاں مختلف مذاہب کے لوگ ساتھ رہتے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ  امریکا کو اپنے ملک میں بڑھتے ہوئے اسلام فوبیا کی وجوہات تلاش کرنے کی ضرورت ہے،  انسانی حقوق کے عالمی علمبرداروں کو مقبوضہ کشمیرمیں خلاف ورزیاں نظرنہیں آرہیں۔ پاکستان کو کسی ملک سے اقلیتوں کے تحفظ کا درس لینے کی ضرورت نہیں۔ ترجمان دفترخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ  پاکستان کی آبادی میں 4 فیصد مسیحی، ہندو، بدھ اورسکھ ہیں ،  اقلیتوں سے مساوی سلوک اورحقوق کی فراہمی آئین کی اساس ہے۔  اقلیتوں کوقانون سازی کے عمل میں شریک کرنے کیلئے مخصوص نشستیں رکھی گئی ہیں ۔ اقلیتوں کے مذہبی مقامات اور جائیدادوں کے تحفظ کیلئے عدلیہ نے تاریخی فیصلے کئے۔